جیسا کے میں نے پہلے لکھا تھا کے نرسنگ ہوم کی اہمیت کیا ہے؟ اب میں یہ کہوں گی کہ گھروں کے بڑھتے ہوئے مسائل گھر کی عورتوں کا باہر نکل کر نوکری کرنا۔ نوجوان بچوں کا پڑھائی کے بعد نوکری کرنا ہر کسی کو بہت مصروف کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کی برداشت کی قوت کم ہوچکی ہے۔ ہمارے بزرگ اپنی زندگیاں اپنے بچوں کے ساتھ گزار چکے اور ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسے فرما نبردار بچے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کی بے حد خدمت کی۔ مگر جیسا کے میں نے اوپر کہا کے ہمارے بچے اب مصروف ہوچکے ہیں۔ اور وقت اور حالات بھی بدل چکے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو عمر کا آخری حصہ شاید نرسنگ ہوم میں گزارنا پڑے۔ اس لئے کیا ہی بہتر ہو کہ مسلمان اپنا پیسہ اس پر بھی خرچ کریں۔ مسجد میں تو خدا کے فضل وکرم سے امریکہ میں ہر سٹیٹ میں بہت بن چکی ہیں۔ مگر اب نرسنگ ہوم کی بھی ضرورت ہے۔ ویسے تو یہاں ہر جگہ نرسنگ ہوم موجود ہیں۔ مگر میں کیوں کہہ رہی ہوں کے مسلمانوں کا نرسنگ ہوم بھی ہو۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ 1۔ ہر نرسنگ ہوم میں کھانے پینے کا خیال رکھا جاتا ہے، اچھا کھانا دیا جاتا ہے مگر یہ کھانا حلال نہیں ہوتا ہے۔ اکثر لوگ لکھوا دیتے ہیں کے حلال کھانا چاہئے اور وہ دینے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر صرف مخصوص چیزیں ہوتی ہیں عمر کے ساتھ اچھا کھانا چاہئے ہوتا ہے۔ اور پھر جب کچھ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہوجائے تو جو ملے وہ کھا لیا جاتا ہے اس لئے اگر ہم واقعی میں اپنے اور اپنے بچوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایک ایسا نرسنگ ہوم بھی ہونا چاہئے جہاں سوچے سمجھے بغیر کھانا کھایا جاسکے۔
اس کے علاوہ ہر نرسنگ ہوم میں پر وہاں رہنے والوں کا دل بہلانے کے لئے مختلف پروگرام رکھے جاتے ہیں جیسے کے میوزک کا پروگرام یا کچھ اور پروگرام اگر مسلمان کا نرسنگ ہوم ہوگا تو ان کی پسند کے پروگرام رکھے جاسکتے ہیں جیسے کے نعتوں کا انتظام، درس کا انتظام، اذان دی جاسکتی ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جاسکتا ہے کے وہاں رہنے والی بوڑھی خواتین پردہ پوشی رہے۔ کیونکہ اکثر لوگ اپنی یادداشت کم کر چکے ہوتے ہیں یا پھر ان کو کسی طرح کی ڈرپ وغیرہ لگی ہوتی ہے وہ بے سدھر ہوتے ہیں اور ان کا صحیح طرح سے لباس کا خیال نہیں رکھا جاسکتا۔
اس طرح کے بے شمار مسائل ہیں جن کا سامنا یہاں رہنے والے لوگوں کو کرنا ہے اگر وہ نرسنگ ہوم میں گئے تو کیونکہ وقت اور حالات کے تحت بہت سارے لوگ نرسنگ ہوم میں جانے کو ترجیح دیں گے مگر اگر پہلے سے کچھ تیاریاں کرلی جائیں تو کئی لوگ بہتر بڑھاپا گزار سکتے ہیں۔ یہ اور اس طرح کی بے شمار چیزوں پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اگر کچھ لوگ اس کام کا بیڑہ اٹھا لیں تو جہاںADULD DAVCAREکھل رہے ہیں۔ وہاں یہ بھی کھولا جاسکتا ہے مگر ایمانداری شرط ہے۔
٭٭٭٭