تشخیص جادو!!!

0
100
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے
اپنے گزشتہ مقالہ جات میں علم نجوم و دیگر علوم مخفی پر جہاں روشنی ڈالی وہیں جس میں ترتیب کے ساتھ سحر یعنی جادو کی تعریف ، اسکی کیفیت و ہیت ، سحر کی شروعات کے ساتھ انواع و اقسام سمیت برصغیر پاک و ہند میں رائج سحر کی اقسام پر مفصل جامع رسالے کی صورت میں عام کرنا شروع کیا مگر بدنصیبی سمجھئے یا بد دلی کہ سوشل میڈیا فیس بک کی نذر کرتے ہی مضامین کاپی ہونے لگے جبکہ سوشل میڈیا تو ایک طرف کئی موجودہ مصنفین نے اپنے ماہنامہ رسالوں اور روحانی جنتریوں رسالوں میں بھی بلادریغ و اجازت دھڑا دھڑ چھاپنا شروع کردیئے ۔۔۔۔۔
پھر اس خدشے کی وجہ سے لکھنا ترک کردیا کہ کہیں پڑھنے والی ادھی ادھوری اگہی کو سب کچھ سمجھ کر وہم و بدعقیدگیوں کا شکار نہ ہوجائیں ۔۔۔۔۔ اب تک اپ احباب نے سحر کے متعلقہ تقریبا وہ ساری معلومات پڑھی ہے جو کسی حد تک کتابوں رسالوں یا بڑوں بزرگوں عاملوں مریضوں سے سننے میں بھی شائد اپکو ملی ہوگی ۔۔۔۔ اب ان شا اللہ آگے کچھ ایسے مضامین پیش خدمت کیے جائیں گے جو آپ کی سوچ کو تین سو ساٹھ ڈگری اینگل سے بدل کر رکھ دیں گے ۔۔۔. آج کی تحریر تو سحر اور اسکی تشخیص و تحفظ پر ہے مگر آگے ان شا اللہ میں علم نفسیات ، روحانیات ، طبعیات ، جفر و نجوم اور دیگر علوم کی رو سے سحر پر گفتگو کروں گا جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردے گی کہ کس طرح اس دور جدیدہ میں تقریبا ہر شخص کسی نہ کسی طرح کم یا زیادہ سحر زدہ ہے !۔۔۔۔۔
جادو کی دنیا میں اتنی ہی اقسام ہیں جتنے دنیا میں جادو گر ہیں۔۔۔۔
جادوگروں کی بنیادی دو قسمیں سمجھ لیں ۔۔۔ اول عالم ساحر ۔۔۔۔دوئم مبتدی ساحر عالم ساحر سے مراد وہ جادوگرد جو صرف عملیات سے جادو قائم نہیں کرتا بلکہ اپنی فہم و فراست علم و دانست اور عقل و ادراک کی بنیاد پر ہر معاملے میں ایک نئی قوت تخلیق کرتا ہے جس کو سحر کہا جاتا ہے یعنی نیا جادو بناتا ہے جس سے وہ اپنی مرضی موافق کام لیتا ہے۔۔۔۔ اس عالم ساحر کی آگے کئی اقسام بھی ہیں جن میں معروف نوری ساحر ۔، سفلی ساحر وغیرہ معروف ہیں جن کو عرف عام میں ہمارے برصغیر میں کالا عامل یا کالا علم کرنے والا یا نوری عامل یا نوری علم کرنے والا کہا جاتا یے ۔۔ دوسری قسم میں مبتدی ساحر آتے ہیں۔۔۔۔ یہ بھی بنیادی معروف دو طرز پر معروف ہیں سفلی و نوری ۔ لیکن ان کے پاس کوئی علم نہیں ہوتا بلکہ اپنے استاد یا گرو یا شیخ سے ملا کوئی ایک عمل ہوتا ہے جس کی بنیاد پر یہ مختلف کام لیتے ہیں اور اسی عمل کو علم کل تصور کرتے ہیں۔۔۔۔ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسی فیصد اسی طرز کے عاملوں کی ہے ۔۔۔۔ جن کا علم عملیات سے علمی طور پر دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا بس جیسا کسی نے بتادیا اسی کو کل علم مان کر چل پڑے اور چھوٹے موٹے کاموں میں سے اپنا روزی روٹی کا سلسلہ بناتے گئے۔۔۔۔۔ اب جو معاشرتی طور پر ہمارے ہاں جادو خواہ نوری ہو یا سفلی جو عام ہے وہ انھی کی وجہ سے ہے۔۔۔۔ مثلا بندشیں لگوانا ،طلاقیں کروانا، بیمار کرنا، عداوت لگوانا وغیرہ جیسی تمام لعنتیں انھی کے حصے آتی ہیں۔۔۔۔
میں مزید طوالت میں نہیں جاتا بس اشارہ عرض کردیا ہے ۔۔۔
تو ایسے ساحروں کا شکار افراد اول تو تجویز یہی ہے کہ جب آپ کسی بھی معاملے میں کسی روحانی مسئلہ کا شکار ہوں تو ایک مستند ماہر عالم معالج متبع شریعت سے رجوع کرکے اسکو خود سپردگی فرماکر مکمل اعتماد سے اپنی تشخیص علاج اور تحفظ کا اقدام کریں ۔۔۔
اگر آپ کو کوئی ایسا معالج میسر نہیں ہوتا تو ازحد کوشش کریں خود عملیات ہرگز نہ کریں کیونکہ عملیات ایک ایسی دلدل ہے جس میں پاوں پڑتے کے ساتھ ہی انسان ڈوبنا شروع ہوجاتا ہے ۔۔۔۔ نور کی روشنی سے ظلمت کے اندھیروں میں جانے میں لمحے لگتے ہیں۔۔۔۔.
اس لیے روحانی علاج معالجہ کے لیے کسی ماہر کا ہونا از حد ضروری ہے ۔۔۔۔ جیسا کہ عربی کا مقولہ ہے
لکل فن الرجال ۔۔۔ یعنی ہر فن کا ماہر ہوتا ہے ۔۔۔
تو جو ماہر فن ہے وہ بہتر طریقے سے جان سکتا ہے کہ معاملہ کیا ہے کس طرز و نوعیت کا ہے کس قدر قوت کا حامل ہے کیسے حل ہوسکتا ہے ۔۔۔۔
اب آتے ہیں اس بات کی طرف کہ اگر اپ محسوس کرتے ہیں کہ اپ کسی طرح کے روحانی معاملے کا شکار ہیں تو درج زیل اقدام کریں۔۔۔۔
تشخیص
کسی بھی معاملے میں وہم کی بجائے تشخیص زیادہ اہم ہے ۔۔۔ ویسے تو علم الاعداد علم جفر علم نجوم ساعات ریکی رمل وغیرہ سے ہزاروں طریقے ہیں جن سے تشخیص کرکے صرف علمی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلاں پر مرض روحانی ہے یا نہیں مگر یہ سب طریقے غیر مستند اور غیر تسلی بخش ہیں ماہرین جس طریقے کو ترجیح دیتے ہیں وہ بھی بہت محنت و جانفسانی والا کام ہے اس لیے آپ کی خدمت میں روحانی عارضے چیک کرنے کے آسان و مجرب ترین میرے معمولات کے طریقے عرِض کرتا ہوں۔۔۔
1تشخیص بذریعہ پانی ۔۔
آپ سمجھتے ہیں کہ اپ پر جادو یا کسی طرح کا اثر بد ہے تو ایک تازہ گلاس پانی لیکر سامنے رکھیں باوضو ہوکر
انیس بار درود ابراھیمی پڑھیں پھر ستر بار سورہ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ملاکر یعنی الرحیم کی م کو الحمد کی الف سے ملاکر مالحمد للہ رب العالمین ۔۔۔۔۔ پوری سورہ فاتحہ پڑھیں۔۔۔
ستر بار پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر چہرے پر پھیریں پھر پانی کے گلاس میں تین بار پھونک ماریں ۔۔
پھر یک بعد دیگر دو گھونٹ میں اتنا پانی پی لیں کہ بالکل آخر میں ایک گھونٹ رہ جائے ۔۔وہ آخری گھونٹ منہ میں ڈال کر واپس گلاس میں ڈال دیں. پھر اس پر
انیس بار لاحول ولا قو الا باللہ العلی العظیم پڑھیں اور پھونک ماریں
پھونک مار کر پانی کو سونگھیں ۔۔۔
اگر بہت شدید گندی بدبو آئے تو سفلی سحر
اگر سر چکرائے الٹی کی کیفیت ہو اور بدبو آئے تو تعویزات پلائے گئے ہیں سفلی
اگر بدبو کے ساتھ کچے گوشت کی بھی بو آئے تو شیاطین مسلط ہیں یا انکے اثرات ہیں
نیند جماء آئے کندھے بھاری ہیں تو سحر پرانا ہے جو زور توڑ رہا ہے
مندرجہ بالا جادو کی تشخیص سے ہٹ کر بھی علم حاضرات سے اور جادو زدہ شخص کے کپڑوں سے پڑھائی کرکے یا پھر بزریعہ خواب بھی تشخیص کی جاتی ہے ہزارہا طریقے ہیں آپ کی خدمت میں آسان ترین طریقہ و حل پیش کرتا ہوں تاکہ آپ عامل بابوں اور آستانوں سے جان چھڑا کر خود علاج کرو
اب آتے ہیں تحفظ کی طرف ۔۔۔۔
اگر اپ سحر زدہ ہیں تو پہلا مشورہ اپکو یہی ہے کہ کسی متبع شریعت عالم ماہر معالج سے رجوع کریں اور ترتیب سے تسلی اور مکمل اعتقاد سے علاج کروائیں۔۔۔۔
علاج:-اول درود ابراھیمی کو پانچ سو بار معمول بنالیں چوبیس گھنٹوں میں پڑھنا ہے پھر پانی پر دم کرکے پینا ہے ۔۔۔ یقین کریں اس کے مدمقابل قبالہ کرنے والے بھی کانپ جاتے ہیں۔۔
بس جیسے بھی ہو اسکو ترک نہیں کرنا ۔۔۔۔ یہ تعداد تین سو تیرہ ۔۔۔ تین سو سات یا پانچ سو ۔۔۔ ان میں سے کوئی ایک ہمیشہ کے لیے معمول بنالیں
اس کے ساتھ ہی قارئین کرام اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے مزید معلوماتی روحانی کالم کے ساتھ اب اس وقت کیا موڈ بنے اور کیا تحفہ آپ کو پیش کروں یہ تو بعد میں ہی معلوم ہوگا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here