امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک، ہیٹ ایمرجنسی کا اعلان

0
460

واشنگٹن:

امریکا میں ریکارڈ توڑ گرمی کی شدید لہر میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو بے حال کر دیا، ساحل سمندر اور سوئمنگ پول پر لوگوں کا جمع غفیر جمع ہوگیا۔ نیو یارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا۔

 

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نیویارک میں 2 درجن سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، ہیٹ ویو کا شکار ہو کر مجموعی طور پر 6 افراد اپنی جانوں سے گئے جس پر نیویارک کے میئر نے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی۔

امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے شہریوں پر پانی برسایا جا رہا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی ہیٹ ویو سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تپتی دھوپ اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت مزید دو دن جاری رہیں گے۔ تمام بڑے شہروں کے میونسپل اداروں کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here