لندن میں اہلیہ کو قتل کرنے والے بنگلا دیشی نژاد شخص کو عمر قید

0
370

لندن:

برطانیہ میں بنگلا دیشی نژاد جلال الدین نے اپنی اہلیہ اسما بیگم کو جوا کھیلنے کے لیے رقم نہ دینے پر چاقو کے وار کر کے قتل کردیا تھا جسے عدالت نےعمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں اپنی اہلیہ 31 سالہ اسما بیگم کو تیز دھار چاقو سے 50 سے زائد ضربیں لگا کر قتل کرنے والے 41 سالہ جلال الدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ دونوں بنگلا دیشی شہری ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔

جلال الدین ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا اور جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول کی بات تھی۔

 

قتل کے روز بھی جلال الدین نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے 200 پاؤنڈز نکلوائے تھے اور جوئے میں ہار گیا تھا، اہلیہ کی جانب سے رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور کچن میں چاقو کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

قاتل نے اگلے روز ہی خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ قاتل کو 19 سال بغیر پیرول پر رہا ہوئے قید کاٹنی ہوگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here