ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں!!!

0
118
عامر بیگ

ڈومینیکن رپبلک کی افواج کے سیدولا دے آئی ڈی شناختی کارڈ پر جلی حروف میں نو ووٹا لکھا جاتا ہے مطلب آرمی پرسونلز ووٹ کا استعمال نہیں کر سکتے جب ووٹ ہی نہیں ڈالیں گے تولازما غیر سیاسی رہیں گے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کے حاضر سروس اور ایکس آرمی سروس مین نہ صرف بڑھ چڑھ کر سیاست میں حصہ دار ہیں بلکہ انہی کی خواہشات پر حکومتیں بدلتی ہیں، وہ ہر اس عمل پر نظر بھی رکھتے ہیں جن کا ہلکا سا بھی سیاسی یا غیر سیاسی عمل دخل ہو اور یہ سلسلہ قیام پاکستان سے جاری ہے حالانکہ انکے حلف میں درج ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں گے ایک اور پریس کانفرنس میں بظاہر تو اسی بات کا اعادہ کیا گیا ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر جو باتیں سیاسی محاز پر کرنے کی تھیں وہ سب افواج پاکستان کے ذیلی ادارے آئی ایس پی آر کے میجر جنرل نے کر دیں ،پوری قوم کو حفظ ہوگیا ہے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیںلیکن 9 مئی واقعات کا ذمہ دار عمران خان ہے،ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیںلیکن پی ٹی آئی اور عمران خان کو نشان عبرت بنا دیں گے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لیکن چادر و چاردیواری کا تقدس بوٹوں تلے روند دینگے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لیکن سویلینز مقدمات کو فوجی عدالتیں دیکھیں گی،ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دینگے ، مارا سیاست سے کوئی تعلق نہیںلیکن مفرور مجرموں کو ائیرفورس کے جہاز میں بٹھا کر لائیں گے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیںلیکن قومی مجرموں کو لندن جا کر بریفنگ دیں گے ،ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،سابق آرمی چیف جنرل باجوہ الوداعی تقریب میں ایڈمٹ کر کے گئے کہ افواج پاکستان سیاست میں ملوث رہیں ہیں جس پر انہیں افسوس ہے لیکن پچھلی فروری سے ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لہزا اسے اسی طرح سے لکھا اور پڑھا جائے پر ان سے عمل کی توقع نہ کی جائے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اوپر سے منہ پر تالا لگا دیتے ہو جب بولنے کی طاقت ہی چھین لو گے تو کوئی کیسے کہے گا کہ آپ کا سیاست سے تعلق ہے عمران ریاض جیسے کتنوں کی آواز پر تالے لگا دیئے ،مائی باپ ایک پنجابی کی بولی آنے والے چیف ایگزیکٹو مطلب صدر پاکستان کی اجازت سے عرض کیا ہے !
او لا کے ساڈے بلھاں اتے جندرا
تے ودھ ودھ گلاں کردا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here