ایوان صدر کا ’’گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش

0
132

اسلام آباد:

ایوان صدر نے وفاقی کابینہ سے’’گفٹ اینڈ انٹرٹیمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کو “انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ” پر پابندی سے فیصلے سے استثنی دیا جائے، ایوان صدر سیکریٹریٹ اپنے کام اور عہدے کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ رولزآف بزنس کے شیڈول ون اورٹو میں شامل نہیں۔

صدارتی سیکریٹریٹ ایوان صدرآنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوںکے لیے انتظامات کرتا ہے، مختلف قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات منعقدکرنے کی ذمہ داری بھی صدراتی سیکریٹریٹ کی ہے لہٰذا وفاقی کابینہ گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ کی مد میںلگائی گئی پابندیوںسے صدارتی سیکرٹریٹ کو استثنی دے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ آج وزارت وفاقی تعلیم کے 12 محکمے وزارت انسانی حقوق کومنتقل کرنے کا فیصلہ کریگی۔ وفاقی کابینہ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کا فیصلہ آج کریگی، پاورڈویژن نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

اے ای ڈی بی کے چیف ایگزیکٹوکے لیے رانا عبدالجبار، اظہر خان اورزاہد مجید کے نام شارٹ لسٹ، پاور ڈویژن نے رانا عبدالجبار کو چیف ایگزیکٹو متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کابینہ ڈویژن نے ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کے لیے عمران ناصر، عصمت طاہری اور محمد آصف کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے، جن کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here