محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے گزشتہ کالم میں جادو اور اس کی اقسام کا تذکرہ تھا آج اس کا توڑ پیش کرنے کی سعی کی ہے یاد رکھیں تشخیص امراض کی طرز پر تشخیص روحانی بھی ہے جتنا معالج تجربہ کار ہوگا اتنا ہی جلد وہ مریض کیلئے اس کا حل پیش کریگا یہ کاوش میرے دوست جناب اظہر صاحب کی ہے لیکن بہت سے روحانی معالجین کا معمول ہے کیونکہ کوئی دنیا کا بابا ہو عامل ہو سیانا ہو اس کا کمال نہیں ہوتا جب وہ اسمائے الٰہی و آیات سے علاج کریگا تو برکات سے فائدہ ضرور ہوگا الحمد للہ ۔آجکل شادی اور اچھا رشتہ چیلنج بن گیا ہے گو کہ دنیاوی طور پر بھی اسکی وجوہات بہت ساری ہیں لیکن ہماری توجہ روحانی معاملات کی طرف رہے گی اور اس سلسلے میں ایک استاد دوست سے ملا ایک نہایت اعلیٰ عمل سورہ الم نشرح اور آیات بطلان جادو کا پیش خدمت ہے۔ کچھ لڑکیاں نظر بد(جن و انس)کا شکار ہو جاتی ہیں، کچھ جادو ٹونے کا شکار اور یہ جادو ٹونہ زیادہ تر قریبی عزیز ہی کرواتے ہیں کہ کسی رشتہ دار کے مانگنے پر رشتہ نہ دیا تو اسنے حسد میں آ کر شادی پر بندش لگوا دی۔ کسی عاشق نے عشق میں ناکامی پر عاملین کا دروازہ جا کھٹکٹایا اور رہی سہی کسر کبھی کبھار خواتین، اپنی پسند کی جگہ شادی نہ ہونے پر، خود بھی اپنے آپ پر پیسے دے کر عامل سے بندش کروا لیتی ہیں۔ ان بیوقوفوں کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ بندش لگانا آسان ہوتا ہے اور لگاتے وقت صرف جادوگر کی مرضی ہوتی ہے لیکن ختم کرتے وقت نہ صرف یہ کہ جادو گر بلیک میل کرتا ہے بلکہ جو شیطانی اثرات عورت پر بندش کی صورت میں کیے ہوتے ہیں، وہی اثرات جان چھوڑنے سے انکار کر دیتے ہیں اور سخت مزاحمت کرتے ہیں۔ ایک طرح سے وہ خود اس لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں۔ بہرحال وجہ کچھ بھی ہو، یہ عمل کفایت کرے گا ان شااللہ۔ گو کہ قسط اول میں دیا گیا آیات بطلان جادو کا نقش بھی یہی کام کرے گا لیکن چونکہ کچھ لوگ نقش وغیرہ لکھ نہیں سکتے یا نقش لکھنا درست نہیں سمجھتے تو انکے لیے یہ عمل ہے۔کسی بھی دن ساعت عطارد میں یا بدھ کے دن طلوع آفتاب کے وقت یا قمر عطارد تسلیث یا تسدیس میں ایک سفید کاغذ پر روحانی روشنائی سے یہ عمل تحریر کریں۔ تحریر سے پہلے سورہ انعام آیت (او من کان میتا فاحیینہ و جعلنا لہ نورا یمشِی بِہ فِی الناسِ کمن مثلہ فِی الظلمتِ لیس بِخارِج مِنہا کذلِک زیِن لِلکفِرِین ما کانوا یعملون) اور سورہ کوثر سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور پھر یہ لکھے، اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ، بسم اللہ الرحمن الرحیم ا لم نشرح ل صدر ووضعنا عن وِزر الذِی نقض ظہر ورفعنا ل ذِر فِن مع العسرِ یسرا ِن مع العسرِ یسرا فِذا فرغت فانصب وِل ربِ فارغب ، یاجماع الرجال سلبت عقولکم فلاں بنت فلاں کسلب الثمر من شجرتھا والحب من اکمامھا والزھر من ھیاکلہ والقیت علیک محب و عطفا حنانا و تخیلا و عشقا و تخییلا لاطاق لکم بالجلوس ولا بالعقود حتی یتزوجھا احد منکم وابطلت تعطیلھا و و ان تزویجھا یا اھل عانی حرکو الارواح الروحانی الساکن فی قلوب الاجنبین فینظروا الی فلاں بنت فلاں فیبصرونھا فی اعینھم کاالشمس المنیر او کنظر زلیخا لیوسف علیہ السلام قال موس ما جِئتم بِہِ السِحر ِن اللہ سیبطِلہ ِن اللہ لا یصلِح عمل المفسِدِین و یحِق اللہ الحق بِلِماتِہِ و لو رِہ المجرِمون
> یہ دو عدد لکھے۔ ایک تو اپنے پاس رکھنے کے لیے اور ایک پانی میں گھول کر اس پانی سے وضو کرے۔ کوشش کریں کہ بڑے پانی کی بوتل میں گھولیں جس سے سات دن، دن میں ایک مرتبہ وضو کے لیے پانی لیا جا سکے۔ سات دن بعد پھر ایک حجاب لکھ لیا جائے۔ ان شااللہ نہایت جلد شادی کے اسباب پیدا ہونگے۔
> روزانہ صبح شام سترہ مرتبہ سورہ الم نشرح اور 87 مرتبہ آیات بطلان جادو پڑھنے کا معمول بھی بنایا جائے۔
> مندرجہ بالا عزیمت اگر آیات بطلان جادو کے نقش کے نیچے لکھ کر عورت کو پہنائی جائے تو شادی کی بندش فورا ٹوٹ جاتی ہے اور یہ نقش میرے علاوہ پورے پاکستان میں کہیں اور سے دستیاب نہ ہوگا اور نہ ہی بارہ ہزار سے نیچے یہ نقش آج تک کسی کو بنا کر دیا ہے لیکن یہاں تجلیات میں ہر کوئی فی سبیل للہ کام کروانا چاہتا ہے۔ آج تک سمجھ نہیں آئی مجھے کہ کسی ڈاکٹر یا اسکول یا دکان والے کے پاس جا کر یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ میرا علاج فی سبیل للہ کر دو، مجھے تعلیم فی سبیل للہ دے دو، مجھے مہینے کا سامان فی سبیل للہ دے دو۔ بہرحال اوپر پورا طریقہ دے دیا گیا ہے۔ حاجت مند اپنے لیے تیار کرے، فائدہ عظیم حاصل ہو گا۔
> باقی آپ حضرات شمع شبستان رضا کتاب کا مطالعہ کریں اس میں بہت سے نقوش مجربات کا تزکرہ ہے اور بہت پراثر ہیں دعا گو ہوں آپ کی پریشان بتصدق محمد و آل محمد دور ہوں، آمین!
٭٭٭