تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

0
113

اسلام آباد:

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا، کیپیٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔

عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں، پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔

 

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے پیغام دے دیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے، اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here