تہران:
ایران میں عالم دین اور خطیب محمد خورسند کو قتل کرنے والے حامد رضا کو سر عام پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالم دین اور نماز جمعہ کے خطیب محمد خورسند کو محمد رضا درخشندہ نے رواں برس 29 مئی کو ماہ رمضان میں تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ خطیب محمد خورسند نماز جمعہ کا خطبہ دیتے تھے۔
ملزم نے سپریم کورٹ میں بھی اعتراف جرم کیا تھا۔ آلہ قتل برآمد ہونے، شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے مجرم کو پھانسی کی سنائی تھی۔ ملزم نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے خون بہا دینے کی رضامندی بھی ظاہر کی۔
مقتول خطیب کے اہل خانہ نے خون بہا لینے سے انکار کے بعد مجرم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوامی مقام پر سرعام پھانسی دے دی گئی۔ ایران میں جمعہ کے خطیبوں کو روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی تجویز پر بھرتی کیا جاتا ہے۔