سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکا

0
101

واشنگٹن:

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے 100 سے زائد حملوں میں ایران ملوث ہے، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ حملے یمن سے کیے گئے ہیں۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف صرف دنیا کو دکھانے کے لیے سفارتکاری کرتے ہیں تاہم تمام ممالک ایران کے اس اقدام کی مذمت کریں جب کہ امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کرے گا کہ تیل کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here