کلونجی یعنی سیاہ بیجوں کے طبی فوائد کے حوالے سے دورِ حاضر کی سائنسی تحقیقات نے طبی دنیا میں ایک نیا ہیجان پیدا کر رکھا ہے۔ بظاہر معمولی نظر آنے والے اس بیج کی غیر معمولی خصوصیات نے جدید سائنسدانوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے کیونکہ خوردبین کے نیچے اس کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسی قدرتی طاقت ہے جس کی افادیت دیکھ کر بڑی بڑی دوا ساز کمپنیاں بھی دنگ رہ گئی ہیں۔ اس بیج سے کشید کیے گئے عناصر نے کینسر جیسے مہلک مرض کے خلیات کو خود کو تباہ کرنے یعنی سلف ڈسٹرائے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کینسر کے روایتی علاج کیموتھیراپی کے نتیجے میں نہ صرف کینسر بلکہ صحت مند خلیات بھی ختم ہو جاتے ہیں لیکن اس کالے بیج کے اندر تھائیموکینون نامی ایک حیرت انگیز کیمیکل پایا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل اس قدر ذہین ہے کہ صرف کینسر زدہ خلیات کے ڈی این اے پر حملہ کر کے ان میں ایپوپٹوسس نامی عمل شروع کرواتا ہے جس کی وجہ سے بیمار خلیات خود کو تباہ کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خطرناک سپربگز جن کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ ان پر کوئی عام اینٹی بائیوٹک دوا اثر نہیں کرتی ان کے خلاف بھی یہ بیج انتہائی کارآمد ثابت ہوا ہے۔ جب ان سپربگز پر کلونجی سے کشید کردہ تیل کا استعمال کیا گیا تو اس نے ان ناقابل تسخیر بیکٹیریا کو بھی ختم کر ڈالا۔ ان سیاہ بیجوں کے فعال مرکبات اس قدر اثر انگیز ہوتے ہیں کہ خون کے ذریعے سیدھا دماغ تک پہنچ کر ان کمزور نیورانز کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں جو الزائمر اور دیگر اعصابی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
انسانی جسم کا مدافعتی نظام اسے مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن اگر یہی حفاظتی نظام حد سے زیادہ متحرک یعنی ہائپر ہو جائے تو آٹو امیون نامی بیماریاں جنم لیتی ہیں جو معالجین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔ یہ کالا بیج نہ صرف انسانی مدافعت کو مضبوط بناتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کے حد سے زیادہ متحرک ہونے کی صورت میں اسے متوازن کر کے شفا بخشتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اربوں ڈالرز کے بجٹ والے دواساز ادارے آج اپنی بڑی بڑی لیبارٹریوں میں اس پر مسلسل تجربات کروا رہے ہیں۔ چودہ سو سال پہلے جب دنیا میں اس قسم کی کوئی جدید ٹیکنالوجی یا سائنسی آلات موجود نہیں تھے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ اس کالے بیج میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانِ مبارک سے نکلا ہر لفظ حق اور سچائی پر مبنی ہے اس لیے کلونجی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا انسانی جسم کے اندرونی نظام کو متوازن اور صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
٭٭٭












