چار جولائی سے چودہ اگست تک!!!

0
125
کوثر جاوید
کوثر جاوید

چار جولائی امریکہ کا یوم آزادی ہے۔245سال قبل امریکہ کو آزادی ملی اس دن کے حوالے سے امریکنز بہت زیادہ خوش وخرم اور خوشی کااظہار کرتے ہیں،فیڈرل میں چھٹی ہوتی ہے۔سکیورٹی اداروں کے سوا تمام کاروبار زندگی بند ہوتے ہیں ،صرف اور صرف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ، سرکاری سطح پر بھی اور نجی سطح پر بھی پورے امریکہ کے ہر شہر میں آتش بازی اور پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی ملک کو عظیم بنانے کے لئے تارکین وطن کا بہت بڑا حصہ شامل ہے جو اب تک جاری وساری ہے ، اس مرتبہ چار جولائی کا جوش جذبہ زیادہ تھا کیونکہ گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہ ہوسکا۔کرونا کے دوران امریکی حکومت نے جس طریقے سے شہریوں کی مدد کی مالی طور پر معاشرتی طور پر اپنی مثال آپ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ہو یا جوبائیڈن جس طرح کرونا کے مریضوں کے لیے ہنگامی طور پر علاج کیا گیا ،ایمرجنسی طبی ادارے قائم کئے فوج اور سکیورٹی ادارے جدوجہد کرتے ہوئے نظر اور سب سے بڑھ کر کرونا ویکسین کی تیاری اس قدر تیزی کی گئی۔کروڑوں امریکی شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی جس سے حالات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی آج تک بھی حالات پوری طرح بہتر نہیں ہوئے کچھ ریاستوں میں لاک ڈائون اور تقریبات پر پابندی ہے لیکن اسی فیصد سے زیادہ حالات معمول کے مطابق ہوچکے ہیں۔دفاتر اور دیگر سرکاری امور چلانے والے اور کاروباری لوگ اپنے اپنے مصروفیات میں مصروف ہوچکے ہیں۔
اس چار جولائی کو آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ واشنگٹن اور نیویارک میں ہوا۔صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہائوس سے اس کا نظارہ کیا ،اس عظیم ملک سب سے بڑی خوبی امیگرنٹس کولینے معاشرے اور ملک میں برابر کے حقوق دینا ہے۔چار جولائی کے موقع پر محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے دس ہزار سے زیادہ لوگوں کو امریکی شہریت دی پورے امریکہ میں ہر ریاست میں حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوئیں۔وائٹ ہائوس میں امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والوں کو شریعت دینے کی تقریب منعقد کی گئی جن ممالک کے شہریوں کو امریکی شہریت دی گئی ان پاکستان کے لوگ بھی شامل ہیں۔آج بھی امریکی حکومت اور ادارے انسانی حقوق اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بغیر امتیازی سلوک اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔امریکی آئین کی پوری طرح پاسداری کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں تمام رنگ ونسل اور مذاہب کے لوگوں نے یوم آزادی جوش جذبے سے یوم آزادی منایا اس کے ساتھ ساتھ آئندہ چار شعبوں کے بعد پاکستان کا یوم آزادی منایا جائیگا۔گزشتہ سال کوڈ کی وجہ سے وہ بھی متاثر ہوا لیکن اس دفعہ جوش جذبے سے منایا جائے جس طرح وزیراعظم عمران خان سیاسی ،معاشرتی اور دیگر معاملات میں کارنامہ انجام دے رہے وہ دن دور نہیں کے پاکستان میں بھی آئین کے مطابق حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت مکمل طور پر کریگی۔لوگوں کو لاقانونیت سے چھٹکارہ ملے گا طبی تعلیمی معاشی اور دیگر شعبوں میں شاندار ترقی ہوگی۔بیورو کریسی سے لیکر کسانوں کے معاملات تک جب طرح وزیراعظم عمران خان اصلاحات لا رہے ہیںجو اس چودہ اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر اس کے اثرات نظر آئیں گے۔چار جولائی سے چودہ اگست کا موازنہ کرسکیں گے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here