پنجاب کے دریائوں میں سونا!! !

0
9
کامل احمر

وکڑہیوگو فرانس کا انیسویں صدی کا انقلابی اور رومانوی لکھاری تھا اور انسانی حقوق کی لڑائی لڑنے والا انسان تھا جو معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں، ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف تھا۔ اس کے دو ناول جن پر فلمیں بنیں وہ لیس میزریبل اور ہنچ بیک آف نوٹرے ڈیم تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پھیلی قانون کی بدحستی اور ظلم ہی اس کے سنہری الفاظ ہیں کہ جب تک ایسے قوانین موجود رہیں گے جو تہذیبوں کے بیچ جہنم تخلیق کرتے ہیں۔ جب تک انسانوں کو ذلیل کیا جاتا رہے گا، عورتوں کی زندگیاں برباد ہوتی رہیں گی اور بچے خوفزدہ رہیں گے اور جب تک اس زمین پر جہالت، غربت اور بدحالی کا راج رہے گا تب تک ایسی داستانیں سنائی جانی چاہئیں اور اس کے زیر اثر آج جب ہم پاکستان کا نقشہ کھینچتے ہیں تو یہ سب کچھ حقیقت سے بھی زیادہ المناک نکلتا ہے۔ پھر وہی بات ہے کہ پاکستان کو بنے انہتر سال ہونے کو آئے ہیں اور ہم دنیا کے کسی بھی چھوٹے بڑے نئے پرانے ملک کے برابر کھڑے نہیں رہ سکتے اور اس کی سب سے بڑی مثال ایک برائی کے پیچھے ہے جسے جھوٹ کہتے ہیں اور صرف اس ایک لفظ میں انسانی ترقی اور زوال کی کہانی ہے کہ جب حکومت پر قابض لوگ جھوٹ اور فریب کو ہی اپنا اصول بنا لیں، عوام کو کچھ دینے کی بجائے مسلسل ان سے چھین چھین کر لے جائیں اور جھوٹ بولیں اور وہ بھی اس دور میں کہ ان کے جھوٹ اور فریب کو انٹرنیٹ پر جا کر پرکھا جا سکتا ہو تو یہ عوام کے سامنے انسان نہیں بلکہ جھوٹے اور فریبی ہیں۔ حکومت میں شامل جو بھی ہیں سب کے سب چالباز، ملک دشمن اور ملک میں ہی اپنے دشمنوں یعنی مخالف پارٹی سے ہار ماننے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر چیلنج دے رہے ہیں اور یہ سب کچھ سالوں سے جاری ہے۔
اب عوام کے دو دشمن ہیں جن میں ایک تو حکومت پر بیٹھے کرپٹ اور ظالم لوگ ہیں اور ان کے ساتھ ملے ہوئے یا ان کو شہ دینے والے جنرلز ہیں کیونکہ ایسا کرنے میں دونوں کا فائدہ ہے اور صرف اور صرف مال لوٹنے کے علاوہ ان کے ذہن میں کچھ اور نہیں ہے۔ کوئی نظام نہیں چلا سکتے کیونکہ وہ اس ملک سے پیار نہیں کرتے اور ابھی اسی ہفتے مختلف بدنام زمانہ لوگوں کے جھوٹے دعوے سامنے آئے ہیں جن میں سب سے پہلے ایک عورت کا مضحکہ خیز دعویٰ ہے جسے پڑھ کر عوام تھوکتے بھی نہیں ہیں اور اس عورت کا نام مریم نواز ہے۔ تاریخ میں حکمران عورتیں ظالم تو رہی ہیں لیکن چور اور ڈاکو کم ہی ملیں گی اور وہ فرماتی ہیں کہ پنجاب کے دریاؤں میں سونا بہہ رہا ہے، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ فروغ پر توجہ مرکوز ہے اور پھر یہ کہنا کہ پاکستان سونے کی کان ہے تو ہمارا سوال یہ ہے کہ پھر عوام بھوکے کیوں ہیں اور ہر کوئی ملک چھوڑ کر کیوں بھاگنا چاہتا ہے کیونکہ یہ کانیں تو انہی کے لیے ہیں جو ان پر قابض ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ مریم نواز جو بے علم اور جاہل ہے، یہ بات مڈل ایسٹ انویسٹمنٹ فورم سے مخاطب ہو کر کہہ رہی تھیں اور ماشاء اللہ اب بھلا سندھ کیوں پیچھے رہتا کیونکہ چیف منسٹر بول پڑے کہ تھر کا کوئلہ سندھ کا سب سے بڑا معدنی خزانہ ہے لیکن اس سے فائدہ کیا اٹھایا سوائے اس کے کہ سندھ کے وزراء نے اپنا منہ کالا کر لیا۔
اب عاصم منیر کے بٹھائے ہوئے ایک نہایت ہی سفارشی، چاپلوس اور ناتجربہ کار محسن نقوی کی باتیں بھی سامنے ہیں جن میں بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہیں بننے چاہئیں اور بلاول بھٹو خوش ہیں کہ وہ بھی جواب دیں گے اور اس کا انتظار کیجئے۔ پاکستان میں کام کیوں نہیں ہو رہا تو اس کی وجہ بھی سن لیں کہ ہمارے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتیں اہم ہیں اور سب رضا مند ہوں گے تو کام ہوگا ورنہ نہیں۔ اب اس شخص کو سیاست آ گئی ہے اور اس نے تحریک انصاف کا نام تو نہیں لیا لیکن اگر ایک سال اور زندہ رہا تو کہے گا کہ کام نہ ہونے کی وجہ تحریک انصاف کی رکاوٹ ہے اور یہ بھی کہ سسٹم ری سیٹ ہو جو کبھی نہیں ہوگا کیونکہ یہ شخص کرکٹ کا تو بیڑا غرق کر چکا ہے اور کئی اہم عہدوں پر تعینات ہے۔ ہمیں عاصم منیر کو داد دینی چاہیے کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ملک میں کرپشن ہے اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، نوٹسز جاری ہو رہے ہیں اور اسلام آباد کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی کیونکہ جنرلز ہی قابض ہونے کا کام کر رہے ہیں اور وہ بانی تحریک انصاف کو یہ کہہ کر خوش بھی کر گئے کہ انہیں سہولتیں ملتی رہیں گی لیکن قانونی طور پر انہیں رہا نہیں کریں گے جب تک ہم ہیں اور ایک سہولت یہ ہے کہ امریکی سفیر نے مسکراتے ہوئے اشارہ کر دیا ہے تو اب ڈر کس بات کا ہے اور ان کی مسکراہٹ پر کون قربان نہیں۔
پاکستان کے جو حالات ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں لیکن امریکہ میں بھی کچھ غلط اور ناتجربہ کار لوگ حکومت اور دوسرے اداروں میں گھس گئے ہیں کیونکہ پچھلے جمعہ کو اچانک امریکہ کا پورا فضائی نظام بند ہو گیا، تمام پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں اور بائیس کنٹرول مراکز کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ایسا کیوں ہوا، کوئی کہتا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی سمیت یہ دفاعی کنٹریکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری ڈفی جن کا نام ڈفر ہونا چاہیے، کہتے ہیں کہ نظام کو درست کرنے کے لیے چالیس بلین ڈالر کی ضرورت ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے اور اس کے نتیجے میں سترہ ہزار پانچ سو فلائٹس کینسل ہوئیں جبکہ ٹرمپ منظر عام سے غائب ہیں اور کالے سفید کے مالک ہیں جو چاہیں کریں اور ابھی تو چین میں بیٹھے ہیں اور ڈیموکریٹس پر تنقید کر رہے ہیں کہ یہ سب صدر بائیڈن نے کیا ہے۔
اب صاحبو خوش ہو جاؤ کہ امریکہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک اور راز حاصل کیا ہے کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی ہے اور حالیہ کالج باسکٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی ہنٹر نے چھ سے بارہ ہزار ڈالر لینے کا اعتراف کیا ہے جس میں درجنوں اور کھلاڑی بھی شامل ہیں اور ابھی صدر ٹرمپ کے صدارتی دور کے دو سال باقی ہیں جو چین سے آنے کے بعد اس کی جانچ کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here