طالبان کے حملے میں 11 افغان پولیس اہلکار ہلاک

0
114

کابل:

افغانستان میں موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا، پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران 11 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں: افغان صدارتی انتخابات پر حملے، 5 جاں بحق، 37 زخمی

 

طالبان جنگجو حملے کے بعد درجن سے زائد افغان پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے، افغان فوج نے حملے کی اطلاع کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدارتی انتخاب کے دن کوئی گھر سے نہ نکلے، طالبان کی افغان عوام کو دھمکی

گورنر بلخ کے ترجمان نے مقابلے میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا تاہم ہلاک ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ طالبان جنگجوؤں نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں عوام کو انتخابات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here