واشنگٹن:
امریکی صدرٹرمپ جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کرسامنےآگئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کرسامنےآگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، یوکرائنی صدرکومیرے فون کےمعاملے پرفضول باتیں کی جارہی ہیں، کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیارہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ سے متعلق تہلکہ خیز خبر وائٹ ہاؤس سے ایک طالبعلم لے اُڑا
امریکی صدرنے کہا کہ کرپشن کے معاملات کی تحقیقات یا تفتیش کرنا میری ذمہ داری بھی ہے، بدعنوانی کی تحقیقات کیلیے دیگرممالک کوکوئی تجویزبھی دے سکتا ہوں، یہ کسی مہم سے متعلق نہیں، بڑے پیمانے پربدعنوانی کا معاملہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کو کسی اورمعاملے پراتنی محنت کرتے کبھی نہیں دیکھا، گمراہ کن میڈیا اوران کی پارٹنرڈیموکریٹ پارٹی سے بیک وقت لڑرہے ہیں، میڈیا سے نمٹنے کیلیے بہترلوگوں کا انتخاب کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرائن صدر کے درمیان مشکوک گفتگو اور اس پر وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مستعفی ہونے کی خبرنے امریکا میں تہلکہ مچا دیا تھا تاہم حیران کن طور سخت رازدارنہ ماحول سے خبر نکلوانے کے لیے واشنگٹن کے باخبراور رسائی رکھنے والے سینیئرصحافی ناکام رہے تھے لیکن ایک 20 سالہ انٹرنی صحافی طالب علم خبرلینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔