فلپائن میں داعش جنگجوؤں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

0
151

فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش جنگجوؤں نے سابق عسکریت پسند جماعت مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ارکان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے 7 ارکان ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے ’شیریف سیدونا‘ میں شدت پسند جماعت داعش کی فلپائنی شاخ کے جنگجوؤں نے گزشتہ ماہ حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی مقامی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں کے علاقے پر حملہ کرکے تنظیم کے 7 ارکان کو قتل کردیا۔

فلپائنی فوج کی بٹالین- 6 کے کمانڈر میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کو ہر ممکن تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایل ایف ہمارے بھائی ہیں جن کی حمایت اور نصرت کے لیے اسلحہ سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کریں گے۔

 

دوسری جانب یہ بھی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے حملے میں ہلاک ہونے والے ارکان مسلح تھے اور انہوں نے حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے برخلاف ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ شدت پسند جماعت داعش 2014 سے فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پاؤں جمانے کی کوششیں کررہی ہیں جب کہ ان علاقوں میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ علیحدگی کے لیے مسلح تحریک بھی چلا رہی ہے اور دونوں کے درمیان نظریاتی اختلاف کے باعث پہلے بھی کئی بار جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here