پشاور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس منشیات برآمد

0
119

پشاور:

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ زرائع کے مطابق  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس سے منشیات برآمد کرلی۔ ملزم مردان کا رہائشی ہے اور منشیات کپڑوں میں چھپا کر نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے سعودی عرب کے شہر جدہ جارہا تھا۔

ملزم بہت سی سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اے ایس ایف کے آخری سرچ ڈیسک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن وہاں اسے دھر لیا گیا۔ ایئر پورٹ سی او او نے اس اہم گرفتاری پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ٹیم کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

 

ملزم کے منشیات سمیت آخری اسکینر تک پہنچنے سے جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی لگ گیا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here