اسلام آباد:
جے یوآئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے پرسائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔
جے یو آئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرسائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔ درخواست مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹرسائبر کرائم کو جمع کروا دی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق جعلی ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چوہدری اورممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا، جس کے بعد یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ جعلی ہدایت نامے سے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کردار کشی ہوئی، بعد ازاں ان حضرات نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردیئے۔
درخواست میں ڈیلیٹ کیے جانے والے مواد کوریکورکرکے تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔