امریکہ کی پاکستان سے قربتیںبھارت کی پریشانیوں میں اضافہ

0
9

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی جانب سے اچانک پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط نے خطے کی بڑی طاقتوںمیں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ امریکہ کی جانب سے گزشتہ پاکستانی حکومتوں کے سربراہان جن میں نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں سے کبھی بھی رابطہ نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ افغان طالبان کی سپورٹ تھی لیکن اب صدر بائیڈن نے شہباز شریف کے نام خط میں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت کی اہمیت امریکہ کی نظر میں کم ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ بھارت کا روس سے ایندھن کی تجارت میں کردار ادا کرنا ہے ، واضح رہے کہ صدر بائیڈن کی جانب سے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کو بھی خط لکھا گیا تھا جوکہ رواں برس فروری میں دوبارہ وزارت اعظمہ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here