ڈونلڈٹرمپ کی سی این این کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی

0
104

واشنگٹن:

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدراور ایگزیکٹو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سی این این نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے معاملے پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے سی این این کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اس پر بھاری ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔

 

دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوامی مشہوری کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

سی این این اور صدر ٹرمپ کے درمیان اس سے پہلے بھی محاذ آرائی ہوتی رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے سی این این کے نامہ نگار جم اکاسٹا اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد جم اکاسٹا کا ایوان صدر میں رپورٹنگ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔ جس پر سی این این نے ٹرمپ انتطامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here