جنگی جنون میں مبتلا مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا

0
102

نئی دلی:

بھارت میں نو منتخب مودی سرکار نے 422 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کردیا جس میں دفاع کے شعبے میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نرملا سیتا رامن نے نو منتخب حکومت کا پہلا بجٹ پیش کردیا، 422 ارب ڈالر مالیت کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا آئندہ 5 برس میں امریکا اور چین کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب گامزن ہے۔

جارحیت پسند مودی نے دفاعی بجٹ میں 8 فیصد تک اضافہ کیا ہے جب کہ پنشن کی ادائیگی کے لیے علیحدہ سے رقم رکھی گئی ہے۔ رافیل طیاروں اور ایس-400 میزائل نظام کی خریداری کے لیے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں جب کہ دفاعی مصنوعات کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 

وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ایک کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 3 لاکھ کروڑ ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے جسے آئندہ 5 برس میں 5 لاکھ کروڑ ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے اور یہ منزل اب بہت قریب ہے۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں وزیر اعظم مودی نے دعوی کیا کہ ملک گزشتہ 5 برس کے دوران مایوسی کی فضا سے باہر نکل چکا ہے، یہ نئے انڈیا کی اجلی تصویر ہے، بجٹ عوام دوست ہے جو نوجوانوں، کسانوں اور متوسط طبقے کی امیدوں پر پورا اترتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here