داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کیخلاف امریکی آپریشن کی ویڈیو جاری

0
723

واشنگٹن:

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے شام میں دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی اسپیشل فورسز نے شمالی شام میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی، دو بیویوں اور 3 بچوں سمیت متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بغدادی نے اپنی پناہ گاہ کے لیے شمالی شام میں ایک الگ تھلگ رہائشی کمپاؤنڈ کا انتخاب کیا تھا۔

پنٹاگون نے اس کارروائی کے بعض مناظر پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی کمانڈوز البغدادی کے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ دوسری ویڈیو میں داعش کے جنگجو ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی حملے میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کینتھ میک کینزی نے بتایا کہ ابوبکر البغدادی نے آپریشن کے دوران خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے حاصل کردہ معلومات سے اس آپریشن میں مدد ملی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here