سری نگر:
کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خاموش احتجاج طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے خاموش احتجاج کوطوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھاجاناچاہیے، حالیہ اقدامات سےکشمیری عوام میں بھارت سےنفرت،ناراضگی اورمزاحمت کئی گنا بڑھی ہے۔
سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھا جاسکتا، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں کشمیر اور لداخ کو تقسیم کرکے نئے قانون کا اطلاق کردیا ہے، بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کےذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا۔