یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان تارکین وطن برآمد

0
91

ایتھنز:

یونان میں ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد ہوئے جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

یونان کے شمالی علاقے میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 41 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا۔ ان میں سے 39 کا تعلق افغانستان سے جب کہ ایک کا تعلق شام اور ایک کا ایران سے ہے۔

ٹرک میں چھپ کر کئی غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کر کے کئی دنوں تک کا سفر کرنے والے تارکین وطن کی صحت بہتر ہے تاہم 4 تارکین وطن کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق جارجیا سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام تارکین وطن کی شناخت کے عمل میں 2 روز لگ سکتے ہیں۔ ٹرک سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے تمام افراد کی عمریں 22 سے 48 سال کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ 10 روز قبل برطانیہ میں ایک کنٹینر سے 39 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں جو ویت نام کے شہری تھے جب کہ تین روز قبل فرانس اور اٹلی کی سرحد کے نزدیک ایک ٹرک سے 31 پاکستانی تارکین وطن پکڑے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here