مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، شہادتیں 4 ہوگئیں

0
479

سری نگر:

جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، اس طرح محض 48 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لیکر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

گزشتہ روز بھی ضلع باندی پورہ میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا تاہم وہ کسی قسم کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اس طرح مقبوضہ کشمیر میں صرف 48 گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کئے کئے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ اس دوران مواصلاتی نظام منقطع، ذرائع آمد ورفت معطل اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جب کہ جگہ جگہ بھارتی فوج کی تعیناتی کے باوجود دلیر و بہادر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجاً نکل آتے ہیں اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here