لاہور:
پاکستانی اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر لاکھوں روپے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر چوری ایک ماہ پہلے 18 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر سے پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان چوری ہوا، تاہم عصمت سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر میں تاخیر ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔
واضح رہے کہ عصمت طاہرہ نے 70 اور 80 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنی پہچان بنائی تھی۔