چھوٹی پتلون پہننے والے طالبعلم نے کالج میں پٹائی اور بےعزتی پر خودکشی کرلی

0
109

 

لدھیانہ: 

بھارت میں چھوٹی پتلون پہن کر آنے، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور پتلون اتروانے پر دل برداشتہ گیارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں نجی کالج کے طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے طالب علم نے ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا جس میں اُس نے خودکشی کی وجہ کالج میں اساتذہ کی جانب سے بے عزت کیا جانا بتایا۔

لڑکے نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پرنسپل اور ایک استاد نے قد کے حساب سے چھوٹی پتلون پہن کر آنے پر نہ صرف ڈانٹ ڈپٹ کی اور مارا پیٹا بلکہ سب کے سامنے میری پتلون بھی اتروائی۔ میں شرم کی وجہ سے نہ کالج جا پا رہا ہوں اور نہ ہی دوستوں سے مل رہا ہوں۔ ایسی ذلت بھری زندگی کا کیا فائدہ ہے۔

یہ  پڑھیں: بھارت میں 17 سالہ طالبہ کے ساتھ 6 افراد کی اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا دو روز سے بہت پریشان تھا اور اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا، ہر وقت خود کو کمرے میں بند رکھتا تھا۔ طالب علم نے کالج میں ہونے والے واقعے سے اپنے اہل خانہ کو بے خبر رکھا تھا۔ پولیس نے کالج پرنسپل اور استاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here