روس میں بس پل سے منجمد جھیل میں گر کر تباہ، 19 مسافر ہلاک

0
99

سائبیریا: روس میں تیزرفتار بس بے قابو ہو کر پل پر سے منجمد جھیل میں گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی علاقے سائبیریا میں 40 مسافروں کو لے جانے والی تیز رفتار بس پُل پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر منجمد یونگا جھیل میں گر گئی۔ زیادہ تر مسافر ہائپو تھرمیا کے باعث ہلاک ہوئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو نکالا، حادثے میں 19 مسافر ہلاک ہوگئے اور 21 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ کچھ مسافر ڈوب بھی گئے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، حادثے کی وجہ سیفٹی رولز کی پابندی نہ کرنا ہے۔ روس میں ٹریفک حادثے بہت عام ہیں جن میں سالانہ 20 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ حادثے کی وجوہات میں سڑکوں کا بری حالت میں ہونا اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here