قابض بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 4 اہلکار ہلاک

0
75

 

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودہ گرنے ے واقعات میں مجموعی طور پر 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے درمیان ایک فوجی اہلکار کو زندہ نکالا گیا ہے۔ اہلکار کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ ضلع باندی پورہ میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کا قافلہ برفانی تودے کی زد میں آگیا، برفانی تودے میں 6 سے زائد بھارتی فوجیوں کے دب جانے کی اطلاع ہے تاہم صرف ایک اہلکار کی لاش نکالی جا سکی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

رواں ماہ سیاچن میں بھی برفانی تودے گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 6 بھارتی فوجی اور 4 شہری ہلاک ہوگئے تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران برفانی تودہ گرنے کا یہ آٹھواں واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر درجن سے زائد سے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here