ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ کر غیرملکی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

0
544

لاس اینجلس: 

میکسیکو کے جوڑے نے ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل میں اسلام سے متعلق دکھائے جانے والے حقائق سے متاثر ہوکر دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اختیار کرلیا ہے۔

میکسیکو جوڑے نے ارطغرل میں عبدالرحمان ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، ترکی کی ثقافت جاننے اور ڈرامہ ارطغرل کو دیکھنے کا موقع ملا اور اس دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقانیت پر کامل یقین ہوگیا۔

وزیراعظمر  کا ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کا حکم

نو مسلم جوڑے نے لاس اینجلس میں مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اداکار نے نومسلم جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن شریف کا تحفہ دیا جسے پاکر جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔ یہ ڈراما سلطنت عثمانیہ کے اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں غازی ارطغرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ڈرامے کو قومی چینل پر نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here