پی ایس ایل کے پروجیکٹ ہیڈ کا اعلان 2، 3 روز میں کردیا جائے گا

0
78

کراچی:

پی ایس ایل کے پروجیکٹ ہیڈ کا اعلان2، 3 روز میں کردیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں لیکن کسی بات پر وہ تو کسی پر ہم متفق نہیں ہوتے، معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ چوتھے ایڈیشن کے ریونیو کی تقسیم کیلیے 1،2 بڑی ادائیگیوں کا انتظار تھا،اب اکاؤنٹس کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہیں۔ بعض معاملات میں دونوں طرف سے سست روی ہوئی، بہتری لانے کی ضرورت ہے، فرنچائز مالکان نے لیگ پر بھاری سرمایہ کاری کی اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ ہوچکے، 50غیر ملکی کرکٹرز شرکت کیلیے آئیں گے،4وینیوز کو میزبانی کیلیے تیار کررہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here