افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار ہلاک

0
93

کابل: افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے طالبان کے زیر تسلط ضلع چارک میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان میں امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کی ہلاکت چارک ضلع میں ایک کارروائی کے دوران ہوئی تاہم امریکی اہلکار کی شناخت ان کے اہل خانہ سے رابطے اور اجازت کے بعد ہی ظاہر کی جاسکے گی۔ فوجی کارروائی سے متعلق بھی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں

امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت سے رواں برس ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ افغان فوج کو ٹریننگ، مشاورت، معاونت اور فوجی کارروائی کیلیے افغانستان میں 12 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کی بحفاظت انخلاء کیلیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اب بھی تعطل کا شکار ہیں

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ نے ستمبر میں معطل کردیئے تھے جو 3 ماہ بعد بحال ہی ہوئے تھے کہ امریکی بیس پر حملے کے بعد دوبارہ تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here