سعودیہ میں سزا پوری کرکے وطن آنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر ’’لُٹ‘‘ گئے

0
317

کراچی:

سعودی جیلوں میں سزائیں پوری کرکے وطن واپس لوٹنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزائیں کاٹ کرخلیجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے سامان میں سے موبائل فونز اورقیمتی سامان چوری ہوگیا، مسافرناصر کے مطابق پرواز کے ذریعے وہ اپنے دیگر5 ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کی صبح جناح ٹرمینل پہنچے، پروازمیں عمرہ زائرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ایئرپورٹ پرمتعین عملے نے انھیں کہا کہ عمرہ والے مسافروں کے بعد انھیں سامان حوالے کیا جائے گا۔

پونے گھنٹے انتظار کے بعد جب انھیں ان کے سوٹ کیس حوالے کیے گئے تواس میں سے موبائل فون، گھروالوں کے لیے خریدے گئے تحفے تحائف اورقیمتی اشیا چوری ہوچکی تھیں، مسافروں کے مطابق انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی ان کے معاملے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کے سامان سے قیمتی اشیا چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

 

یومیہ بنیاد پر سول ایوی ایشن کے شعبہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کو شکایات موصول ہورہی ہیں تاہم ہوائی اڈوں کی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں، گذشتہ روز اسلام آباد ائرپورٹ پرپی آئی اے کی پرواز پی کے300 کے ذریعے کراچی سے روانہ ہونے والی پیپلزپارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی کا سامان بھی غائب ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here