وزیراعظم آج میگا منصوبے جلال پورکینال کا آغازکریں گے

0
106

اسلام آباد:

پنجاب میں آبپاشی کے میگا منصوبے جلال پورکینال پر21سال بعدکام کا آغاز شروع ہوگیا وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغازکریں گے۔

جلال پورکینال سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، رسول بیراج سے شروع ہونے والی نہر جہلم، پنڈدادن خان سے گزرکر خوشاب تک جائے گی۔

جلال پورکینال سے1350 کیوسک پانی گزرے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حلقے میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے کینال سے  40 کیوسک پینے کا پانی بھی دستیاب ہوگا۔

 

فواد چوہدری نے ایکسپریس کو بتایاکہ منصوبہ 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے پر 48ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے 274 ملین ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 117 کلومیٹرطویل نہر سے ساڑھے5لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here