کراچی:
سوئی سدرن کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی رات 10بجے 8 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی بحال کرنے کا اعلان کیا۔
صوبے بھر میں اتوار کی شام 7 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل ہے،اب ایس ایس جی سی نے 99گھنٹوں کی بند ش کے بعد جمعرات رات 10 بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس پریشر میں تاحال کمی کے مسائل ہیں تاہم امید ہے کہ جمعرات کی رات 10 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کردی جائے گی جو کہ جمعہ کی صبح 6 بجے دوبارہ بند کردی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 50گھنٹے بعد اتوار کی صبح 8 بجے بحال کی جائیگی جو کہ 12گھنٹے بعد اتوار کی رات 8 بجے معطل کردی جائے گی ۔