ایران کا یوکرینی طیارے کو میزائل لگنے کی ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری کا دعویٰ

0
122

تہران:

ایرانی حکومت نے مسافر بردار یوکرینی طیارے کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شخص کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے چھاپہ مار کارروائی میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے یوکرینی طیارے کے ایرانی میزائل سے تباہ ہونے کی ویڈیو فلم بند کی تھی اور اسے امریکا میں مقیم ایرانی صحافی کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے لیے دی تھی۔

ایرانی میڈیا میں یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ اگر اس شخص کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو وہاں اس پر نیشنل سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس کی کڑی سے کڑی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکا میں مقیم ایرانی صحافی نریمان غریب نے لکھا کہ مجھے کئی لوگوں نے ٹیلی فونز کرکے میری گرفتاری کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ بے گناہ ہے کیوں کہ مجھے ویڈیو بھیجنے والا شخص ایران میں محفوظ ہے۔

صحافی نے ٹویٹر پر یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ایران میں بے گناہ شخص کی گرفتاری پر ایران سے بات کرنے کو کہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here