لاہور:
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی نصف گھنٹہ تاخیر سے فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے آن لائن پانچ سو، ایک ہزار، دوہزار اور چار ہزار روپے والے محدود ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں۔ چار سال تک بچے والدین کے ساتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے تاہم چار سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔
آن لائن بکنگ کے ساتھ مختلف علاقوں میں موجود نجی کورئیر سروس سینٹر پر 21 جنوری سے ٹکٹ فروخت ہوں گے، جہاں شائقین خود جاکر ٹکٹ خرید سکیں گے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لاہور میں پہلا میچ 24 جنوری کو کھیلاجائے گا، دوسر امیچ 25 اور تیسرا میچ 27 جنوری کو شیڈول ہے۔