یونان میں پہلی بار ایک خاتون ملک کی صدر منتخب

0
89

یونان میں پہلی بار پارلیمان نے ایک خاتون کو ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی پارلیمان میں آئندہ 5 برسوں کے لیے پہلی مرتبہ ملک کے صدر کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ 300 کے ایوان میں 261 نے 63 سالہ سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلاروپولو کے حق میں ووٹ دیا۔

کاٹیرینا ساکیلاروپولو اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے بھی ملک بھر میں اچھی شہرت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں نامزد تو حکمراں جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی نے کیا تھا لیکن مرکزی اپوزیشن جماعت نے بھی انہیں ووٹ دیا اور صرف 37 ووٹ مخالفت میں پڑے۔

 

ہائی کورٹ کی سابق جج سماجی کاموں کے علاوہ ماحولیات کے حوالے سے قانون سازی میں متحرک کردار ادا کرتی آئی ہیں جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ کاٹیرینا ساکیلاروپولو کے انتخاب سے ملک میں ماحولیات اور خواتین کی ترقی کے حوالے سے مثبت پیشرفت کی امید کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here