اسلام آباد / لاہور / ملتان:
چین کے صحت حکام نے اتوار کو نوول کرونا وائرس کی وجہ سے نمونیا کے 2000 مریضوں کی تصدیق کی ہے جن میں 324کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ چین قومی صحت کمیشن کے مطابق وائرس سے ہونے والے نمونیا سے اب تک56اموات ہوئی ہیں۔
چین میں صوبائی سطح کے 30 علاقوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پہلی سطح کی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔ ملتان میں کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض سامنے آگئے، وفاقی حکومت کا کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہانک کانگ سے کرانے کا فیصلہ، ہانگ کانگ سے ٹیسٹ کا فیصلہ ملک میں سہولت کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے دو نمونے ہانگ کانگ بھجوا دیئے گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کو کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے نمونے ملتان سے موصول ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، ملتان میں کرونا ک وائرس کے مشتبہ مریضوں میں ایک پاکستانی، ایک چینی شہری بتائے جاتے ہیں، ہانگ کانگ سے ٹیسٹ رپورٹس 24 سے 48 گھنٹوں میں موصول ہونگی۔
امریکا نے متاثرہ شہر ووہان کے قونصل خانے کے عملے اور اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی پرواز اٹھائیس جنوری کو ووہان کے ہوائی اڈے سے امریکی شہر سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہو گی۔
سعودی عرب نے مہلک وائرس کرونا سے متاثرہ چین کے شہر ووہان میں موجود اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت کی ہے اور ان سے کہا ہے وہ اس سلسلے میں بیجنگ میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ خطرناک کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کی روک تھام کیلئے این ڈی ایم اے کا بڑا اقدام، اسلام آباد، لاہور اورکراچی ایئرپورٹ پر تھرمل سکینر نصب کرنے کا فیصلہ، جلد تین تھرمل سکینرز درآمدکئے جائیں گے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کرونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ ۔ جکرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بارڈر چیک پوسٹ واہگہ ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سکریننگ کے خصوصی اقدامات کرنا شروع کر دئیے گئے۔
نوویل کورونا وائرس کا شبہ،چائنہ کیمپ ملتان میں موجود 6 چینی افراد سمیت ساتھ کام کرنے والے 9 افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ۔کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیے جانیوالے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔