کراچی:
جرمنی سے فیشن شو میں شرکت کے لیے آنے والی خوبرو اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستانی ثقافت سے پیار ہوگیا ہے اور وہ یہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش مند ہیں۔
جرمن ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بے حد خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ میں پاکستان کی ثقافت سے کافی متاثر ہوں اور اب مستقل طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہوں۔
جرمنی کی معروف ماڈل و اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں پاکستانی ملبوسات کی دیوانی ہوں، تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کیلیے پاکستان آئی تھی اور اب واپس جانے کا من کا نہیں کر رہا ہوں۔ میں یہاں ایک فلم میں جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز کیساتھ کام کر رہی ہوں۔
اپنے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیلیٰ داستان نے بتایا کہ جرمنی میں پیدا ہوئی اور الحمداللّٰہ مسلمان ہوں۔ مجھے اردو زبان سے پیار ہے اور میں آج کل اردو سیکھ بھی رہی ہو۔ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں بھی شوق سے دیکھتی ہوں۔ راحت فتح علی پسندیدہ گلوکار ہیں۔
جرمنی اداکارہ نے مزید کہا کہ میں پاکستان سے متعلق دنیا کے منفی تاثر کو ختم کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں پاکستان ایک پُرامن اور سلامتی والا ملک ہے اور یہاں کے لوگ خوش مزاج، دریا دل اور مہمان نواز ہیں۔