روس میں ایک پہیہ نہ کھلنے پر طیارے کی دل دہلا دینے والی لینڈنگ

0
95

ماسکو:

روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی علاقے میں یوسینسک ایئرپورٹ پر ایئر لائن یو ٹائر کا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران پہیے مکمل طور پر نہ کھل پانے کے باعث رن وے سے زور سے ٹکرایا اور رگڑ کھاتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔ طیارے میں 90 سے زائد افراد موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا اور اہلکاروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر مسافروں کے لیے بنائے گئے لاؤنج میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے مسافروں کو معائنہ بھی کیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ طیارے کو 1997 میں تیار کیا گیا تھا اور انتہائی خراب موسم ، تیز ہواؤں اور برف باری کے باوجود ایئرلائن نے اتنے پرانے ماڈل کو اُڑانے کی اجازت دیدی۔ مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here