کورونا وائرس؛ اٹلی نے پاکستانی کراٹے ماسٹر کو آنے سے روک دیا

0
125

کراچی:

پاکستان میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد اٹلی نے پاکستانی کراٹے ماسٹر کو ملک آنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا خوف یورپ تک جاپہنچا اور اب وہاں پاکستانی باشندوں کا داخلہ بند ہونا شروع ہوگیا ہے حال ہی میں پاکستان کے کراٹے ماسٹر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آچکا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑی محمد راشد کو اٹلی کے مقامی ٹیلی ویژن نے اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ محمد راشد کو اٹلی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے لیے مزید کوشش بھی کرنی تھی۔

 

پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹ کے بانی محمد راشد  گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں انفرادی طور پر 43 ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیم کے ساتھ 57 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

اس سے قبل بھی اٹلی کے متعدد دورے کرنے والے محمد راشد کے مطابق میزبان ٹی وی نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کی وجہ سے محمد راشد کو اٹلی بلانے کا فیصلہ واپس لینے پر معذرت خواہ ہیں تاہم مناسب موقع پر انہیں دوبارہ اٹلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here