ٹیسٹ بولرز رینکنگ: یاسر شاہ ٹاپ 20 کے دہانے پر آ گئے

0
90

ئی:

اسٹورٹ براڈ کی ترقی نے ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں یاسر شاہ کو ٹاپ 20 کے دہانے پر پہنچا دیا۔

آسٹریلیا سے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی، اس میں میزبان بولر اسٹورٹ براڈ کی ترقی یاسر شاہ کیلیے اچھی ثابت نہیں ہوئی جو2 درجے نیچے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر کو جاتے جاتے بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، کرس ووئکس کی ترقی کے باعث ان کا سفر 32 ویں نمبر پر تمام ہوا۔

 

بولنگ لسٹ میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز فائز ہیں، ایجبسٹن میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہونے والے جیمز اینڈرسن کی ایک درجہ تنزلی نے کاگیسو ربادا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ اسی مقابلے کی دوسری اننگز میں 6 شکار سیکینگروز کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالنے والے اسپنر ناتھن لیون6 درجہ ترقی پاکر 13 ویں درجے پر پہنچ گئے۔

ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں موجود واحد پاکستانی بابر اعظم 18 ویں نمبر پر ہیں، اسد شفیق کا 22 واں درجہ ہے، کافی عرصے تک ٹاپ 10 میں رہنے والے اظہر علی کے پائوں بدستور پھسل رہے ہیں،وہ 24 ویں نمبر پر پہنچ چکے۔ کپتان سرفراز احمد رینکنگ میں 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویرات کوہلی سرفہرست اور دوسرے نمبر پر کین ولیمسن ہیں۔

بال ٹیمپرنگ میں ایک برس کی پابندی کاٹنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس لوٹنے والے اسٹیون اسمتھ ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے کی بدولت ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،ان کے لیے چتیشورپجارا کو جگہ خالی کرنا پڑی، اسی طرح جوئے روٹ بھی ایک زینہ اوپر چڑھ کر ڈیوڈ وارنر سے چھٹی پوزیشن چھین چکے ہیں۔ ٹاپ آل رائونڈر کا اعزاز ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر کے پاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here