عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے

0
187

لاہور:

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ، رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔

معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اورانگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔

دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔

ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ ،ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔

ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس دوران دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِزکا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گے۔

برحامد ، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے پراڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم این ای پی ، بلٹزایڈوارٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے ان معروف کمنٹیٹرز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

راؤ عمر ہاشم خان ، گروپ ڈائریکٹر ٹرانس گروپ:

راؤ عمر ہاشم خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ سیریز کی کامیاب پروڈکشن پر پی سی بی کو مبارکباد پیش ہیں، یہ پروڈکشن بھی این ای پی، بلٹز ایڈورٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پروڈکشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سعید اعزادی ، صدر این ای پی سنگاپور:

سعید اعزادی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی بہترین پروڈکشن کے لیے تیار ہیں، ہم یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

احسن ادریس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلٹزایڈورٹائزنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ:

احسن ادریس کا کہنا ہے کہ یہ کنسوریشم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، امید ہے فینزکوبہترین کوریج ملے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here