احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

0
91

راولپنڈی:

جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی۔

راولپنڈی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر جج محمد بشیر نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اپریل 2014 میں مکان کو خریدا گیا اور جوائنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے گھر کی خریداری میں پیسے دیے گئے جب کہ گھر کرپشن کے پیسوں سے خریدا گیا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر کو منجمد کرنے کی توثیق کردی جب کہ گھر منجمد کرنے کے آڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کا کلفٹن کا مکان نمبر ایف 32 کو منجمد کرنے کی کنفرمیشن کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here