وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات؛ افغان امن عمل پربات چیت

0
241

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے اورچاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مذاکرات جلد بحال ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے زلمے خیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پرپاکستان اورامریکی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے افغانستان کے پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، چاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مزاکرات جلد بحال ہوں، افغانستان میں حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے، خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لیے ہمسایوں کا پر امن ہونا ضروری ہے، تمام فریقین امن کی بحالی کے لیے ذمہ داری کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

 

وزیراعظم زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here