ہیوسٹن کا چوتھا بڑا فلاحی ادارہ ”ابن سینا فاﺅنڈیشن“

0
343
شمیم سیّد
شمیم سیّد

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

یوں تو ہیوسٹن میں بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں اور سب اپنی اپنی بساط کے مطابق کام کر رہے ہیں، حکومتی ادارے اپنی جگہ بڑے پیمانے پر ہیوسٹن میں موجود ہیں کیونکہ ہیوسٹن میڈیکل کے لحاظ سے پورے امریکہ میں پہچانا جاتا ہے اور تمام دنیا سے یہاں لوگ اپنا علاج معالجہ کروانے آتے ہیں لیکن ہماری دیسی کمیونٹی میں ایسا کوئی ادارہ نہیں تھا جو کم آمدنی والے لوگوں کیلئے میڈیکل کی سہولت فراہم کرتا ایسے میں ہیوسٹن کے چند لوکل فزیشن، بزنس مین، اور ہیلتھ کیئر پروفیشنل نے 2002ءمیں ابن سینا فاﺅنڈیشن کی بنیاد ڈالی۔ جن کا مقصد اس بڑھتی ہوئی آبادی کے صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنا تھا جو فیملیز اپنی کم آمدنی کی وجہ سے اپنی صحت کی ضروریات کو پورا نیہں کر سکتی تھیں ان کو وہ سہولیات فراہم کرنا تاکہ وہ اپنا اور اپنی فیملیز کا خیال رکھ سکیں اور اپنا علاج مناسب داموں میں کروا سکیں اس کے علاوہ انہوں نے ایکا ور فری علاج سسٹم کم آمدنی والوں کیلئے بھی رکھا ہوا ہے جو لوگ ان کے معیار کے مطابق اپنا علاج کروانے کے قابل نہیں ہیں ان کو فری علاج کے کارڈ دیئے گئے۔ 2001 میں ابن سینا نے 4 گھنٹے کی پارٹ ٹائم سروس شروع کی تھی اور آج دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہیوسٹن میں 100 اسٹاف کےساتھ 7 کمیونٹی کلینک کھول دیئے ہیں جو تمام قوموں کیلئے ہیں وہاں کوئی ایسا قانون نہیں ہے کہ صرف دیسی ہی علاج کروا سکتے ہیں۔ اس لئے وہاں کا جو میڈیکل اسٹاف ہے وہاں پاکستانی فزیشنز کے علاوہ دوسری قومیت کے فزیشنز بھی کام کر رہے ہیں۔ ابن سینا کا کام ہے بیماری کو اس کے پہلے ہی اسٹیج پر قابو کرنا تاکہ آگے علاج بہترطریقے پر ہو سکے۔ ایک چھوٹی سی جگہ سے اس فاﺅنڈیشن نے کام کرنا شروع کیا تھا اور اب دیکھتے ہی دیکھتے اپنی محنت اور سچی لگن سے لوگوں کی خدمت کرنا اپنا شعار بنا لیا ہے۔ اور ابن سینا نے ایسے کئی پروجیکٹ اور پروگرام تشکیل دے دیئے ہیں اور ہیوسٹن کے مخیر حضرات نے مل کر ان کاموں کو آگے بڑھایا ہے اور آج عام علاج کے علاوہ میڈیکل سروسز جن میں سالانہ چیک ان، میڈیکل کنسل ٹیشن، لیبارٹری، ڈائیگونسٹک، ایمیگریشن فزیکل، ایمونائیزیشن اور دوسری بہت سی سروسز ہیں جن پر کام ہو رہا ہے۔ ابن سینا فاﺅنڈیشن کا مقصد ابن سینا ہیلتھ کیئر سسٹم کو اپنے کلینکوں کے ذریعے عام کمیونٹی کو بہترین علاج فراہم کرنا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہر سال تقریباً ایک لاکھ مریضوں کو علاج فراہم کیا جاتا ہے جس کیو جہ سے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی ترقی و تعمیر میں بہترین، کردار ادا کیا جائے، میڈیکل سروس کے علاوہ ابن سینا فاﺅنڈیشن نے دماغی صحت کیلئے جو اپنی مشکلات کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار ہو جاتے ہیں ان کیلئے ایک الگ کلینک کھولا ہے تاکہ نفسیاتی مریضوں کو عمدہ علاج سے صحتیاب کیا جا سکے اس کے علاوہ بچوں کا کلینک، ڈینٹل کلینک بہت کم داموں پر ان مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے اس کے علاوہ بہترین قابل کارڈیالوجسٹ، ڈرمیٹوجسٹ، منورلیجسٹ، گیسٹوٹرولوجسٹ، پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ، اور دوسرے ڈاکٹرز بھی موجود ہوتے ہیں گویا ایک ہی چھت کے نیچے تمام تر سہولیات موجود ہیں جس کی وجہ سے ابن سینا فاﺅنڈیشن ہیوسٹن کی چوتھی بڑی آرگنائزیشن مانی جاتی ہے جو اپنی محنت اور عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہے اور ہمارے ہیوسٹن کے مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ہیوسٹن کی سی پی اے فرم جو ٹیکساس کی ٹاپ فرموں میں شمار ہوتی ہے جو HRSS LLP کے نام سے مشہور ہے انہوں نے یرانی کلینک کو اسپانسر کیا ہے اور اس کا فتتاح ربن کاٹ کر کیا اور کلینک کے اندر بھی ان کے نام کی تختی لگی ہوئی ہے اور ہارون شیخ اس کمپنی کے روح رواں ہیں اور اگر اسی طرح ہیوسٹن کے مخیر حضرات اس نیک کام میں ہاتھ بٹاتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں جب ابن سینا فاﺅندیشن کا اپنا بڑا ہسپتال ہوگا اور وہ چوتھے نمبر سے پہلے نمبر پر ہونگے کیونکہ جس طرح ابن سینا فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نورو روپانی اپنی ٹیم کیلئے چل رہے ہیں جن میں ڈاکٹر حنا اعظم اور لیاقت خواجہ کے نام قابل ذکر ہیں جو ہر وقت ابن سینا کلینک کو آگے بڑھانے اور ان فیملیز کی جو اپنا علاج نہیں کروا سکتے ان کا علاج کرواتے ہیں ہماری دعا ہے کہ ابن سینا فاﺅنڈیشن دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔ آمین۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here