دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک، 71 ہزار مریض صحت یاب

0
105

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی، وائرس سے 5 ہزار400 افراد ہلاک جب کہ 71 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 67 ہزار 800 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

چین

عالمی میڈیا کے مطابق چین میں اب تک اس وائرس کے 80 ہزار 815 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 8 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہوچکی ہے۔ چین میں اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے، 80 ہزار مریضوں میں سے 64 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 13ہزار زیر علاج ہیں۔

 

اٹلی

چین کے بعد اس وقت اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 250 جان کی بازی ہار گئے اور وہاں اموات کی تعداد 1266 ہوگئی ہے جب کہ 17 ہزار 660 کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔

ایران

کورونا سے تباہ کاریوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ایران براجمان ہے جہاں مزید 85 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 514 ہوچکی ہے جب کہ 13 سو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار کے لگ بھگ ہوگئی ہ

امریکا

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ امریکا میں اس وقت تک کورونا وائرس سے 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ نئے 377 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اسپین

چین، اٹلی، ساؤتھ کوریا اور ایران کے بعد اسپین میں معاملہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے، وہاں حال ہی میں 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مجموعی ہلاکتیں 122 جب کہ 1188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 334 ہوگئی ہے۔

ساؤتھ کوریا

کورونا سے مزید 5 ہلاکتوں کے بعد ساؤتھ کوریا میں اموات کی تعداد 71 جب کہ کیسز کی تعداد 8 ہزار ہوچکی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here