اسلام آباد:
یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی 39 اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلوجب کہ آئل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو200 روپے سے بڑھ کر239 کا جب کہ آئل 214 سے بڑھ کر 241 روپے کلو تک کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث عوامی سطح پر تنقید کے بعد حکومت نے یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گھی 170 روپے فی کلو تک دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔