انٹرا پارٹی الیکشن!!!

0
118
عامر بیگ

عامر بیگ

سنڈے نائٹ کو لکھا گیا کالم کتابت اور چھپائی کے مراحل طے کرتا ہوا جمعہ کو وینڈرز تک پہنچتا ہے جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہونگے پاکستان تحریک انصاف امریکہ چیپٹر کا اٹھارہ مارچ بروز بدھ وار کو الیکشن بخیر و خوبی انجام پا چکا ہوگا اور انیس مارچ جمعرات کو نتیجے کا اعلان کر دیا گیا ہو گا الیکشن کے تمام مراحل بخیر خوبی انجام پا چکے ہونگے قطع نظر کہ اس میں کسی کی جیت ہوتی ہے یا ہار میں اس الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت سے ووٹر رجسٹریشن مہم میں حصہ لیا پینلز بنائے اور پھر اپنے اپنے پینل کے لیے کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جیتنے والے تمام امیدواروں کے لیے دلی مبارکباد کے ساتھ ساتھ رہ جانے والوں سے اظہار ہمدردی کہ دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں اگلے سال کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دیجئے اپنی خامیوں پر نظر ڈال لیجیئے اور ان کا مداوا کرنے کی کوشش ابھی سے شروع کر دیں دوستوں سے میل جول بڑھائیں ہمیشہ پوزیٹو رہیں اور کبھی بھی دل چھوٹا نہیں کریں چونکہ میں خود اس الیکشن کا حصہ رہا ہوں نیو جرسی سے پریذیڈنٹ کے لیے امیدوار تھا ۔چار اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کے کالم آنکھوں دیکھا بعنوان “ پی ٹی آئی امریکہ” میں اس الیکشن کی جو گائیڈ لائن مہیا کی تھی۔ اس کے پایہ تکمیل تک پہنچنے پر میں خوشی سے پھولے نہیں سماتا ہوں یہ عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہے پاکستان اور امریکہ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی عمران خان کی اور آپ سب کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے تاریخ رقم کر دی ہے، ایک بہت ہی شفاف پروسیس اپنایا گیا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کہ جس میں کسی قسم کی خامی کا اندیشہ یا شبہ تک نہیں تھا مخالفین نے بہت کوشش کی اس پروسیس میں روڑے اٹکانے کی لیکن “ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ” ثابت ہوا،پورٹل کے ذریعے ووٹوں کی رجسٹریشن ہوئی آن لائین ہدایات جاری کی جاتی رہیں ۔پورٹل کے ذریعے اور رجسٹریشن کے دوران مہیا کیے گئے موبائل فون نمبر یا پورٹل کے ذریعے ووٹ ڈال دے گی اور کنفرمیشن فورا” ہی وصول ہو گی کہ آپ کا ووٹ کاسٹ ہو گیا ہے، ساتھ ساتھ میں رزلٹ بھی دیکھے جاسکتا تھا، انیس مارچ کو کامیاب امیدواروں کا اعلان بھی آن لائن ہی کر دیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے زندگی کتنی آسان ہو گئی ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے باقائدہ ووٹنگ کی پریکٹس بھی کی گئی ،اس کامیاب کوشش کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔ ہیٹس آف ہیں جناب ڈاکٹر عبداللہ ، سیف اللہ نیازی ، زلفی بخاری اور الیکشن کمیشن کے تمام بھائیوں کے لیے جن کی شبانہ راز محنت نے یہ دن دیکھنا نصیب فرمایا اس کامیاب کاروائی کو پاکستان کے جنرل الیکشن میں بھی آزمایا جا سکتا ہے جو لوگ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس الیکشن کی ضرورت ہی کیا ہے نومینیشن سے بھی کام چل سکتا تھا تو ان کی خدمت میں عرض ہے ،کام تو ڈکٹیٹرشپ سے بھی چل جاتا ہے لیکن عوام کے نمائندے عوام کے لیے ہی بہتر نظام ہوا کرتا ہے کبھی اپنے خول سے باہر نکل کر بھی سوچ لیا کریں کیوں” کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور”اور ہم سب عمران خان کے شاہین ہیں جس کی اونچی اڑان ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here